پشاور: پولیس اہلکاروں کیلئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

132

پشاور میں پولیس اہلکاروں کے لیے دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے لیے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار ہو گا۔

تھانہ گیٹ، چیک پوسٹوں، ناکہ بندیوں، رائیڈر اسکواڈ اور پروٹیکشن ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ پہن کرآئیں گے۔

افسران نفری کو ڈیوٹی پر لگانے سے پہلے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ دیں گے۔ بلٹ پروف جیکٹ پہننے سے اہلکار بے خوف ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ نہ پہننے والے پولیس اہلکاروں اور متلعقہ انچارج کو معطل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں