سعودی عرب: کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز، 7 اموات

135

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 878 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 6 ہزار 230 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 228 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اس مرض سے 3 لاکھ 54 ہزار 81 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ریاض ریجن میں ہوئی جن کی تعداد 41 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 34 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مشرقی ریجن میں 18، مدینہ منورہ ریجن میں 11 جبکہ عسیر ریجن میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں