نواز شریف کے خلیجی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہیں، وہ بڑی تیزی کے ساتھ رابطے کی کوشش کررہے ہیں، اعجاز الحق

155

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے خلیجی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،وہ وہاں رہ کر آچکے ہیں اور انکا وہاں بزنس انٹرسٹ بھی ہے،طاقتور خاندان کے افراد کے ساتھ انوسٹمنٹ ہے اس لئے وہ بڑی تیزی کے ساتھ رابطے کی کوشش کررہے ہیں ۔

لاہور جلسے کے بعد پی ڈی ایم کی ٹون کافی حد تک تبدیل ہوگئی ہے ،پیپلز پارٹی اپنی روزی پر لات کبھی نہیں مارے گی ۔

میرا پیغام ان لوگوں کیلئے ہے کہ جو استعفے دینے کی بات کررہے ہیں کہ اگر پی پی نے سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دیا تو آئندہ ان کی حکومت سندھ میں کبھی نہیں بن سکے گی ،اس لئے وہ آخری دم تک سندھ میں اپنا قبضہ برقراررکھیں گے

سندھ میں پی ڈی ایم کے پروگرام سندھ حکومت کی طاقت سے ہورہے ہیں اگر یہ نہ ہو تو ان کا حال بھی لاہور جلسے جیسا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں