ئے سال میں ایک اور بھارتی اداکارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، ملیالم فلم انڈسٹری مالی ووڈ کی اداکارہ اہانا کرشنا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے آگاہ کیا۔
اہانا کرشنا کا کہنا ہے کہ ان کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھااور اب وہ آئسولیشن میں ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’بالکل صحت مند ‘ ہیں۔
اداکارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ان کا ٹیسٹ منفی آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ ایک مہینے سے اپنی فیملی سے دور ہیں لہٰذا وہ سب محفوظ ہیں۔









