سال نو کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شیئرز کی خریداری کا دن رہا۔ جمعہ کو ریکارڈ کاروبار ہوا، جس کے باعث مارکیٹ میں لسٹڈ شیئرز کی مالیت 97 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں خریداری پر 100 انڈیکس 679 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 434 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1115 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 44 ہزار 870 رہی۔
حصص بازار میں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب روپے رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 97 ارب روپے بڑھ کر 28 ہزار 32 ارب روپے ہوگئی ہے۔









