آسٹریلوی ہائی کمشنر کی مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت

111

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ ’میں آج صبح بلوچستان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔‘

ڈاکٹر جیفری شا نے اپنے پیغام میں متاثرین کے لواحقین اور عزیز و اقارب سے سے گہری تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں