بنگلادیش: رکن پارلیمنٹ شاہد اسلام اور ساتھیوں کے 617 بینک اکاونٹس منجمد

149

بنگلادیشی رکن پارلیمنٹ شاہد اسلام اور ان کے ساتھیوں کے 617 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد اسلام اور اُن کے ساتھیوں کے بینک اکاؤنٹس غیر قانونی سرگرمیوں استعمال کیے جانے کے باعث منجمد کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اکاؤنٹس کویت سمیت دیگر خلیجی ملکوں میں انسانی اسمگلنگ میں استعمال کیے جارہے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہد اسلام اور ساتھیوں کے منجمد 617 بینک اکاؤنٹس میں انسانی اسمگلنگ سے جمع کی گئی 17 ملین امریکی ڈالرز کی رقم موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق 57 سالہ بنگلایشی پارلیمنٹ کے رکن شاہد اسلام اپنے ساتھی سمیت پہلے سے ہی جیل میں قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں