بچپن میں گوشت خوری مستقبل میں دمہ کا سبب بن سکتی ہے،تحقیق

125

کراچی (نیوزڈیسک)بچپن میں گوشت خوری مستقبل میں دمہ کا سبب بن سکتی ہے۔

تھورکس جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گوشت میں پائے جانے والے سوزش زدہ کمپائونڈز جنہیں گلیکیشن اینڈ پروڈکٹس یا اے جی ایز کہا جاتا ہے۔

یہ عناصر بچپن میں سانس کی بیماری کے خدشات بڑھاتے ہیں جو مستقبل میں دمہ کا سبب بن سکتا ہے۔

محقیقین نے اپنی تحقیق میں 2سال سے 17سال تک کی عمر کے 4388بچوں کو شامل کیا، جن سے 139غذائی اشیا کھانے سے متعلق سوالات کیے گئے اور کھائے گئے اے جی ایز کا تخمینہ ان کے جوابات سے لگایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں