پی ڈی ایم فارغ ہوچکی، اپنی موت آپ مر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

138

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے اور اب اپنی موت آپ مررہی ہے، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی، اپنی موت آپ مر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ان لوگوں نے کورونا وائرس کے دنوں میں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کے لیے ہے جو میں نہیں دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے،تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ نئےسال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں