امریکا: کورونا سے مزید 1307 اموات

182

امریکا میں کورونا سے مزید 1300سے زائد اموات اور ایک لاکھ 60 ہزار مریض سامنے آگئے۔

امریکا کے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر فاؤچی کہتے ہیں امریکا میں کلینیکل ٹرائلز کی ہدایات کے مطابق کورونا ویکسین دی جانی چاہیے ورنہ کورونا کی نئی قسم امریکا میں پھیل جائے گی۔

ادھر برطانیہ میں کورنا سے مزید 450 اموات جبکہ 55 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ اپوزیشن لیبرپارٹی کے لیڈر نے ملک میں 24 گھنٹے کے دوران لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

کورونا کیسز میں دوسرے نمبر پر موجود بھارت نے برطانیہ کی ایسٹرازینیکا اور مقامی طور پر تیار ایک کورونا ویکسین کے استعمال کی ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں