پی ٹی آئی کے جھوٹے ٹولے کا موثر جواب دیا جائے، ناصر شاہ

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے جھوٹے ٹولے کے پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا جائے، عمران حکومت نے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ترجمانوں کا لشکر بھرتی کیا ہے، یہ بات انہوں نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو، ڈائریکٹر پلاننگ غلام سقلین ڈائریکٹر سوشل میڈیااسلم پرویزجتوئی، ڈائریکٹر ایڈمن سید عظیم شاھ، ڈائریکٹر لیگل حزب ﷲ میمن، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ریفرنس محمد علی ریاض میمن، ڈائریکٹر پبلیکیشن اختر سرھیو و دیگر نے شرکت کی، صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، بالخصوص صحت، تعلیم اور روڈ سیکٹرز میں سندھ حکومت نے مثالی کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق نئے سال 2021 کو سندھ میں جنگلات کی بحالی کے سال کے طور پرلیا جائے گا اور واگزار کرائی گئی لاکھوں ایکڑ

اراضی پر مقامی اور پھل دار درخت لگائے جارہے ہیں، انہوں نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی کہ سرسبز سندھ ویثرن کی بھرپور تشہیر کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے،سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ کارکردگی سے متعلق سندھ حکومت کے تمام محکموں کی مشاورت سے ہر پندرہ روز میں پریس بریفنگ منعقد کی جائیں، صوبائی آج کا دور سوشل میڈیاکا دور ہے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا ونگ کو فعال کیا جائے اور سندھ حکومت کے منصوبوں کی تشہیر کے لئے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں سے رابطے مضبوط کئے جائیں، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں آزادانہ طور پر سرانجام دے سکیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کی گرانٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں