سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کورونا ویکسین لگوا لی، شہریوں کو بھی لگوانے کا مشورہ

152

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو بھی کورونا ویکسین لگا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کو ریاض کے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں فائزر بائیوٹک ویکسین لگائی گئی۔

ویکسینیشن کے بعد مفتی اعظم نے تمام شہریوں و غیرملکیوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے ریاست میں مقیم تمام ملکی و غیرملکیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں