پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن سے متعلق ایک انکشاف کیا گیا ہے جس پر اُن کے سب ہی مداح خوب ہنس رہے ہیں۔
حرا مانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اچھی خاصی فین فالوونگ رکھتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں بھی رہتی ہیں، حرا مانی کے مداح اُن کے چلبلے کیپشنز سے خوب محظوظ ہوتے ہیں اور کمنٹ باکس میں اُنہیں مزاحیہ ہی جوابات بھی دیتے ہیں۔
چند گھنٹوں قبل حرا مانی کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 3 تصایر شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہوں نے کیمرہ میں دیکھتے ہوئے مختلف پوز دیئے ہیں۔
حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے بچپن سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہاں میں اداکارہ ہوں بچپن سے، کیا کر لو گے؟‘
حرا مانی کی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوب تعریف کی جا رہی ہیں۔
زندگی سے بھر پور حرا مانی کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’ہم کچھ نہیں کریں گے۔‘
کچھ انسٹا صارفین کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے ایک ڈرامے کے مشہور گانے کے کچھ بول لکھے گئے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’کچھ نہیں، جا تجھے معاف کیا۔‘









