گاڑیوں کیلئے کورونا وائرس مارنے والا ماسک تیار

187

چاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے گاڑیوں کے اندر موجود وائرس اور بیکٹیریاں سے تحفظ کے لئے نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نئی ڈیوائس کورونا وائرس مارنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

کوروماکو (Kurumaku) نامی ڈیوائس کیبن میں ایئر فلٹر کے اوپر نصب کیا جاتا ہے جو ایک فیس ماسک کی طرح کام کرکے وائرسز کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق کوروماکو گاڑی کے اندر گردش کرنے والے 99 اعشاریہ 8 فیصد وائرل ذرات کا خاتمہ کرسکتا ہے، ڈیوائس کی صفائی ہر 24 گھنٹے بعد کرنا ہوگی جبکہ اسے ہر سال بدلنا ہوگا۔

ڈیوائس کے حوالے سے ہنڈا کی جانب سے براہ راست کوڈ-19 سے تحفظ سے متعلق ذکر نہیں ہے البتہ یہ ظاہر ہے کہ اس ڈیوائس کو عالمی وبا کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں