سلمان شہباز سمیت دیگر مفرور ملزمان کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی، نیب رپورٹ

124

نیب نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سلمان شہباز سمیت دیگر مفرور ملزمان کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز ضمانت کیس میں مزید دستاویزات جمع کروادیں۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ ریفرنس کے 16 میں سے 5 ملزمان مفرور ہیں، منی لانڈرنگ ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 میں زیر سماعت ہے۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نمبر 2 میں مجموعی طور پر 46 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت میں زیر التواء کیسز اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں