سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈینس بددیانتی پر مبنی ہے، رضا ربانی

160

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق دائر صدارتی آرڈینس بددیانتی پر مبنی ہے اور سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے اوپن بیلٹ پر آئینی ترمیمی بلزپیش کیے، یہ بلز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے پاس زیر غور ہیں، وفاقی حکومت آئینی ترمیمی بل کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ریفرنس کے ذریعے آئین اور پارلیمنٹ کو غیر متعلقہ ظاہر کرنا چاہتی ہے، حکومت اب یو ٹرن لے رہی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت نہیں ہوتے لہذا آئینی ترمیم درکار نہیں ۔

رضا ربانی نے کہا کہ صدر مملکت نے جیسے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھااس ہی طرح اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں