اسلام آباد (اے پی پی)اردو زبان اورغزل کو آفاقی شہرت بخشنے والے شاعراحمد فراز کا 90واں یومِ پیدائش منگل کو منایا گیاہےاحمد فراز کا شمارعصرحاضر کے مقبول ترین شعراء میں ہوتا ہے۔احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا اور وہ 12 جنوری 1931ء کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے تھے۔احمد فراز اردو، فارسی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری کے حامل تھے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ریڈیو پاکستان کے بعد احمد فراز پشاور یونیورسٹی سے بطورلیکچرار منسلک ہوگئے۔ وہ پاکستان نیشنل سینٹر پشاور کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، اکادمی ادبیات پاکستان کے اولین ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔
اردو زبان اور غزل کو آفاقی شہرت بخشنے والے شاعر احمد فراز کا 90 واں یوم پیدائش
157









