امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے۔
ٹرمپ حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب 20 جنوری کو امریکا بھر میں پُرتشدد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ریاستی ایوانوں کی سیکورٹی سخت کردی، نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے۔
واشنگٹن کا ’’دی نیشنل مال‘‘ ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ایف بی آئی کو ہنگامہ آرائی سے متعلق ایک لاکھ سے زائد ڈیجیٹل میڈیا ٹپس موصول ہوئیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی درجنوں سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دی گئیں۔









