شادی کے بعد گوہر خان کی مقبولیت میں اضافہ

163

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان کی شادی کے بعد انسٹاگرام پر اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

سال 2020 میں 25 دسمبر کو معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

گوہر خان کی مقبولیت میں اضافے کی بات کی جائے تو یہ اضافہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اُنہوں نے ٹک ٹاک زید دربار سے اپنی منگنی کا اعلان کیا اور پھر اُن سے شادی کی۔

بالی ووڈ اداکارہ شادی کے بعد سے اب سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اُن کے انسٹاگرام کا جائزہ لیا جائے تو وہ زیادہ اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ نت نئی تصویریں شیئر کرتی ہیں۔

گوہر خان اور زید دربار کی تصویروں پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں اور دُنیا بھر سے اس جوڑی کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی بھیجے جاتے ہیں۔

گوہر خان نے اپنی اور زید دربار کی محبت کو ’لاک ڈاؤن لو اسٹوری‘ قرار دیدیا

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں