DLTL کی مد میں 213 ملین روپے کی منظوری دیدی ہے، عبدالرزاق داؤد

166

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ڈرا بیک ٹیکس اور لیویز (ڈی ایل ٹی ایل) کی مد میں 213 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں ڈیوٹی ڈرا بیک ٹیکس اور لیویز (ڈی ایل ٹی ایل) سے متعلق کہا ہے کہ رقم اسٹیٹ بینک کو منتقل کردی ہے جہاں سے یہ برآمد کنندگان کو دی جائے گی، ہماری پالیسی ہے کہ برآمدکندگان پر ورکنگ کیپٹل میں رکاوٹیں نا ڈالی جائیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ اس سے برآمد کنندگان کی سہولت کاری ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں