بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آخر کس طرح کی زندگی گزارنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ان کی جدوجہد کو دوسروں تک شیئر کیا جائے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے اپنے ایک خوش مزاج تصویر شیئر کی جس میں انھیں چھت پر اچھلتے کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا کہ ’میری میراث یا یوں کہیں کہ میں اس طرح کوشش کرتی ہوں اور زندگی جیتی ہوں۔‘
انھوں نے لکھا کہ ’ہمت ڈر کے سامنے کریں، اس کے پیچھے نہیں۔‘
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کترینہ نے لکھا کہ ’بطور آرٹسٹ کچھ تخلیق کرنا، معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنا اور روزانہ اپنے آپ سے پوچھنا کہ میں یہ سب کیسے لوٹاؤں۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں ایک دلچسپ بات لکھی کہ ’میری محنت کو شیئر کریں، تاکہ جب کوئی دوسرا جدوجہد کر رہا ہو تو اسے معلوم ہو کہ وہ اکیلا نہیں۔‘









