بھارت، جھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

215

بھارت میں پولیس نے ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں وجوان مسلم کامیڈین منور فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی ریاست جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزاح نگار منور فاروقی کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا جو اس نے کیا ہی نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ کامیڈین منور فاروقی کو مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے اسٹیج سے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ اداکار اپنی باری آنے پر ہندو دیوتاؤں سے متعلق لطیفے سنانے والا تھا۔

بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

بھارت کی دو عدالتیں منور کو ضمانت دینے سے انکار کر چکی ہیں جبکہ مدھیہ پردیش کے ہائی کورٹ میں ان کی ایک اور درخواست زیر سماعت ہے۔

پولیس نے 27 روز گزرنے کے باوجود منور فاروقی کو رہا نہیں کیا کیونکہ ان کے مطابق کامیڈین کی رہائی سے امن و عامہ کی صورت حال میں خلل پڑ سکتا ہے، یہ خلل کیسے پڑے گا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا۔

یاد رہے یہ وہی نوجوان کامیڈین ہیں جنہوں نے گودھرا ٹرین حادثے کو بھارتی جنتا پارٹی کی پیشکش اور موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی کارٹون فلم قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں