افغانستان: UN مشن پر حملہ، افغان پروٹیکشن سروس کے 5 اہلکار ہلاک

162

افغانستان میں کابل جلال آباد شاہراہ پر سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں افغان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل جلال آباد ہائی وے پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا گذشتہ رات ہوا۔

دہشت گردی کے واقعے میں اقوام متحدہ (یو این) کے امدادی مشن کے قافلے میں شامل افغان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بنی۔

یو این اے ایم اے کا کہنا ہے کہ واقعے میں یو این امدادی مشن کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

یو این امدادی مشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کے 5 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں