وجے سیتھوپتھی نے عامر خان کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتادی

201

تامل اداکار وجے سیتھوپتھی بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنے جارہے تھے، لیکن آخری لمحات میں وہ اس پروجیکٹ سے علیحدہ ہوگئے۔

اس حوالے سے یہ افواہیں تھیں کہ وہ مطلوبہ حد تک وزن کم نہ کرنے کے باعث فلم ’لال سنگھ چڈا‘ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

تاہم اب وجے کی جانب سے ان افواہوں سے متعلق تردید سامنے آئی ہے اور انھوں نے وجہ بھی بتادی کہ آخر اداکار نے یہ پروجیکٹ کیوں نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر خان نے مجھے خود اس فلم کے کردار کی پیشکش کی تھی، اور اس کے لیے عامر خان تامل ناڈو آئے تھے میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھا اور مجھے اسکرپٹ بھی سنایا تھا۔

وجے سیتھوپتھی نے کہا کہ عامر خان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر تو نہیں آئے، صرف عامر اکیلے آئے تھے، وہ یہاں رکے اور پھر اگلی صبح واپس چلے گئے۔

عامر خان کی تعریف میں وجے کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت بڑے سپر اسٹار ہیں جن میں غرور و تکبر نہیں بلکہ منکسرالمزاج انسان ہیں جبکہ وہ ایک بہت ہی اچھے قصہ گو بھی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ جس انداز میں عامر خان نے انھیں اسٹوری سنائی وہ کافی دلچسپ اور میں اس کے سحر میں کھوگیا، جس پر میں نے فوراً ہاں بھی کردی تھی۔

پروجیکٹ سے اپنی علیحدگی کی وجہ انھوں نے کورونا وائرس کو قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ہمارے سارے پلان خراب ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کے پاس لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد پہلے سے ہی تیلگو فلموں کے 5 پروجیکٹس پہلے سے ہی موجود تھے جو تکمیل کے مراحل میں تھے جنھیں مکمل کرنا تھا۔

وجے سیتھوپتھی کا کہنا تھا وہ شیڈول میں وقت کی کمی کے باعث فلم لال سنگھ چڈا نہیں کر سکے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اگر عامر خان کے ساتھ مستقبل میں کام کرنا کا موقع ملا تو یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں