زید دربار نے گوہر خان کو کیا سرپرائز دیا ؟

190

معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان کے شوہر ٹک ٹاکر، زید دربار نے اُنہیں سرپرائز دے کر خوش کر دیا ہے۔

بھارتی متنازع رئیلٹی شو بگ باس 7 کی فاتح، فلم انڈسٹری کی اداکارہ گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں لال رنگ کا گاؤن پہنے خوشگوار موڈ میں ہوا کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گوہر خان کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے عقب میں سفید اور لال رنگ کے دوجیٹ طیارے بھی کھڑے ہوئے ہیں۔

گوہر خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی ویڈیو میں زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔

گوہر خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’جب آپ کا شوہر سرپرائز پلاننگ میں ماہر ہو،‘ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے گوہر خان کا کہنا ہے کہ ’ ہم تو اُڑ چلے۔‘

اُن کا زید دربار کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تم نے مجھے خوش کر دیا ہے، بہت شکریہ میرے ساتھی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال سادگی سے شادی کرنے والی اداکارہ گوہر خان شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلے سے زیادہ متحرک ہو گئی ہیں اور اُن کی شہرت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں