بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا بھی ’پاوری‘بخار میں مبتلا

199

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا بھی پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔

راہول ویدیا نے بگ باس کے سیزن 14 کے فائنل میں رنر اپ کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں راہول ویدیا نے بھی پاکستانی پاوری گرل دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے یہ تین جملے کہے:

راہول ویدیا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’بگ باس 14 کے بعد والی پاوری۔‘

واضح رہے کہخیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والا بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اس سیزن کی فاتح سب سے مضبوط اُمیدوار روبینہ دلیک قرار پائی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار راہول ویدیا نے بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں