عتیقہ اوڈھو ساجد حسن کی کامیاب سرجری کیلئے دعاگو

224

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ساتھی اداکار ساجد حسن کی دل کی کامیاب سرجری کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ساجد حسن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے شاندار اداکار ساجد حسن کے دل کی سرجری ہے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساجد حسن ایک کمال اداکار ہیں اور میرے ایک وفادار دوست ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یورپی ملک آسٹریا کے اعزازی قونصل راجہ بابر تجمل کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قریبی دوست کے یوں اچانک چلے جانے کا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں