اسلام آباد: ملک بھر کے تاجر رات 8 بجے کاروباربند کرنے کی تجویز پر تقسیم ہوگئے۔
انجمن تاجران خالد پرویز گروپ اور انجمن تاجران قائداعظم گروپ کے صدر ناصر انصاری نے حکومتی تجویز کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ شہری شدید گرمی میں شاپنگ کرنے نہیں آتے، تاجرکورونا میں پہلے ہی دیوالیہ ہوچکے، ایسافیصلہ ہوا تو بھرپورمخالفت کریں گے۔
صدر انجمن تاجران ہال روڈ اتفاق گروپ اور حاجی نواز پپوکی نے تجویز کی حمایت کی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم حکومت کی شام8 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔









