قصور( نمائندہ جنگ) قصور میں شہریوں کے فنگر پرنٹس لیکر انکےاکاؤنٹس خالی کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔احساس پروگرام کی رقوم بھی نکلوائیں ،سرغنہ مذہبی جماعت کے عہدیدار کا بیٹا،دہشتگردوں سے روابط کا بھی شبہ ہے۔
صدر قصور پولیس نے جعلی موبائل سمز کے ذریعے ملکی اداروں سمیت سادہ لواح افراد کو لوٹنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار کرکے 3600 ربڑ انگوٹھے، 3500شناختی کارڈ کی کاپیاں ، 1400 سمز ، سمز ایکٹیویشن مشینیں،12 موبائل ، لیپ ٹاپ کمپیوٹرز و ایل سی ڈیز برآمد کرلیں۔
ملزمان فنگر سکین پرنٹس ڈیٹا سے سمز نکالتے اور بعد ازاں مارکیٹ میں فروخت کرتے۔
احساس پروگرام کی رقوم بھی جعل سازی سے نکلواتے رہے ، دہشت گردی کے حوالے سے روابط کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ملزمان مامون الرشید، نوید احمد، اور فیصل اقبال کومزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔









