انڈر 19 ODI چیمپئین شپ میں اچھے نوجوان کرکٹرز دکھائی دیے، اعجاز احمد

203

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ون ڈے چیمپئین شپ میں اچھے نوجوان کرکٹرز دکھائی دیے۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا کہ دسمبر میں ڈیڑھ ماہ کا کیمپ ہائی پرفارمنس سینٹر میں لگایا جائے گا۔

اعجاز احمد نے یہ بھی کہا کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین ایک ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں