گلگت بلتستان انتخابات: شکست دیکھ کر وفاقی حکومت بوکھلا گئی، مصطفیٰ نواز کھوکھر

121

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں شکست دیکھ کر وفاقی حکومت بوکھلا گئی ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اور وفاقی وزراء گھبراہٹ میں عجیب و غریب الزامات لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کے سامنے اپنا منشور رکھ کر مہم چلائی ہے جبکہ حکومتی وزراء کے پاس منشور نہیں صرف الزامات تھے۔

پی پی چیئرمین کے ترجمان نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰہ گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں