شاہنواز بھٹو زندگی بھر عوام کے جمہوری حقوق کے لیے کھڑے رہے، بلاول بھٹو

101

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کی سالگرہ پر پیغام میں کہا ہے کہ شہید شاہنواز بھٹو کی شخصیت جمہوریت پسند فکر اور انقلابی سوچ کا امتزاج تھی۔

پی پی پی چیئرمین نے شاہنواز بھٹو کو ان کی 62 ویں سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ زندگی بھر پاکستانی عوام کے جمہوری حقوق کے لیے کھڑے رہے اور صعوبتیں برداشت کیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ ایک آمر کے آسیب نما سایوں کے ہاتھوں شہید تو ہوگئے، لیکن آمرانہ طرزِ حکومت کے خلاف ان کی جدوجہد زندہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان عوام کو مکمل حقِ حاکمیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ آج بھٹو خاندان کے اُس لاڈلے کے لیے دستِ دعا دراز کیے جائیں، جو جلاوطنی میں شہید ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں