بلوچستان: نجی و سرکاری کالجز، پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ آج سے بند کرنے کا حکم

131

بلوچستان میں نجی اور سرکاری ہر قسم کے کالجز اور پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹس آج سے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ طالب علموں کو کورونا کے حالیہ پھیلاؤ سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیڈٹ کالج، بلوچستان ریذیڈینشل کالج اور پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹس بھی بند رہیں گے۔

اس میں بتایا گیا کہ بندش کے دوران تمام تعلیمی اداروں کا صرف انتظامی عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں