لودھراں میں پسند کی شادی، نانا نے نواسے کو قتل کردیا

113

لودھراں میں پسند کی شادی کرنے پر نانا نے مبینہ طور پر اپنے ہی نواسے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم کی بیٹی نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے اپنے باپ پر الزام لگایا کہ اُس نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے اُس کے والد نے اُس کے ایک ماہ کے بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں