بلاول ابھی سے دھاندلی کا رونا روہے ہیں، ذلفی بخاری

104

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی زمینی حقائق کے مطابق کلین سوئپ کررہی ہے، بلاول بھٹو اسی لئے ابھی سے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بلاول نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے ۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا کہ سب سے پہلے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی بات عمران خان نے کی، وہ اپنا وعدہ پوا کریں گے، جبکہ بلاول نے سب سے پہلے جی بی صوبے کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن جیت کر صوبہ بنائیں گے، بلاول آپ کے کندھوں پر سیاسی کھیل رہا ہے، بلاول آپ کو بند گلی میں لےکر جانا چاہ ر ہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گیلپ اور پلس کے سروے میں پی ٹی آئی الیکشن جیت چکی ہے، بلاول یہاں کا وہی حال کرنا چاہتا ہے جو انہوں نے سندھ کا حال کیا ہے۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ آپ خود ہی دیکھ لیں کہ لاڑکانہ کا انہوں نے کیا حال کیا ہے، جو اپنوں کو کچھ نہیں دے سکا وہ آپ کو کیا دے گا؟

انہوں نے کہا کہ کئی سال سے یہ لوگ سندھ پر حکمران ہیں اور صوبے کا حال دیکھیں، نہ اسپتال ہیں نہ سڑکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں