جیکب آباد، پولیس نے کم عمر بچوں کی شادی ناکام بنادی

103

جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گاؤں دوڑ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سال کی لڑکی کا 12 سالہ لڑکے سے نکاح ہونے سے روک دیا۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق 10 سال کی لڑکی اور 12 سال کے لڑکے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران نکاح خواں فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں