سوات یونیورسٹی: خاتون پروفیسر کا انتظامی افسران پر ہراسانی کا الزام

131

سوات یونیورسٹی کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے انتظامی افسران پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا ہے۔

خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے کانجو پولیس اسٹیشن میں سوات یونیورسٹی کے انتظامی افسران کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست بھی جمع کرادی۔

درخواست میں خاتون پروفیسر نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار مجھے رات میں فون کرکے ذہنی اذیت دیتے ہیں۔

ترجمان سوات یونیورسٹی نے خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ضابطے کے تحت گزشتہ ہفتے خاتون کو ویمن کیمپس کی اضافی ذمے داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں