پاکستان کی فتح کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، مراد سعید

120

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پاکستان کی فتح کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سوال اٹھایا کہ پاکستان کی فتح کو متنازع بنانے کی کوشش کر کے ان لوگوں نے کسے خوش کیا؟

مراد سعید نے کہا کہ آزاد بلوچستان کا نعرہ کسے خوش کرنے کے لیے لگایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو کچھ شرمندگی ہے، اندازہ ہے آپ نے کیا کیا؟

وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اس کا کیا جواب ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں