آرمی چیف کی سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، ڈی جی آئی ایس پی آر

152

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے امن و استحکام یقینی بنانے کےلیے تیاریوں اور کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ اہم محل وقوع کے باعث بلوچستان پر دشمنوں کی کڑی نظر ہے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں