ابھرتی ہوئی اداکارہ زہرہ عامر نے خاموشی سے شادی کرلی

186

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ زہرہ عامر نے خاموشی سے شادی کرلی۔

زہرہ عامر کے مطابق ان کی شادی اگست 2020 میں ہوئی تھی، زہرہ آج کل جیو ٹی وی کے ڈرامت ’فتور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

زہرہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ گھر والوں کے دباؤ کی وجہ سے انہوں نے جلد شادی کرلی ہے تاہم اب اداکاری پر فوکس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انڈسٹری سے شادی میں کسی کو نہیں مدعو کیا گیا تھا، عالمی وبا کے بعد ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا ارادہ ہے۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ مختلف ٹیلی فلمز میں بھی دکھائی دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں