احساس سینٹر میں خواتین سے بدتمیزی پر مشتعل افراد کا اینٹوں سے حملہ

114

راجن پور کی تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام سینٹر پر بےنظمی کا واقعہ پیش آیا، مقامی افراد نے سینٹر پر اینٹوں سے حملہ کیا اور دروازہ توڑ دیا۔

مقامی افراد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت سینٹر کے اہلکاروں نے خواتین سے بدتمیزی کی۔

دوسری جانب ڈی ایس پی فیاض کا کہنا ہے کہ خواتین سے کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ ایک خاتون کو زبردستی سینٹر میں داخل ہونے پر روکا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کو روکنے پر وہاں موجود لوگوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں