اداکارہ فردوس بیگم کے انتقال کی خبر پر بہت دکھ ہوا: فردوس عاشق

181

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ معروف اداکارہ فردوس بیگم کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا (انا للّٰہ وانا الیہ راجعون)۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فردوس بیگم ایک خوبصورت اور منجھی ہوئی اداکارہ تھیں جنہوں نے دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اللّٰہ تعالیٰ سے اداکارہ فردوس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار اُن کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں