اسٹاک مارکیٹ، تیزی کے بعد ملا جلا رجحان، 15 پوائنٹس کی کمی

109

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر ملا جلا رحجان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس میں 15پوائنٹس کی کمی ہو گئی، 48.08فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بھی کم ہو گئی لیکن سرمایہ کاری مالیت 15ارب 57کروڑ 41 لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم بھی 11.54فیصد زیادہ رہا ،تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ میں پیر کی نسبت زیادہ سر گرمی نظر آئی جس کی وجہ سے ٹریڈ کے دوران 100انڈیکس 43126سے 43709کے درمیان ریکارڈ کیا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر فروخت کا دباو زیادہ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں