افغانستان میں خاتون صحافی ملالہ میوند قتل

167

افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں مقامی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی ملالہ میوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

انعکاس ریڈیو اور ٹی وی نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ ان کے ادارے سے بطور نیوز کاسٹر منسلک ملالہ میوند جمعرات کی صبح گھر سے دفتر آ رہی تھیں جب نامعلوم حملہ آوروں نے اُن کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ میوند کے ساتھ گاڑی کے ڈرائیور محمد طاہر بھی فائرنگ کی زد میں آئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں