الطاف جسکانی قتل کیس: پولیس کو 2 ہفتوں کی مہلت، قادر مگسی

177

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے الطاف جسکانی کے قتل کیس میں پولیس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو 2 ہفتوں کی مہلت دیتا ہوں اصل قاتل کو گرفتار کرو نہیں تو 2 ہفتوں کے بعد ایس ٹی پی کی جانب سے ایس ایس پی آفس کے باہر صوبائی سطح کا نہ ختم ہونیوالا دھرنا دیا جائے گا جو قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار نے ایس ٹی پی کے مرکزی وائس چیئرمین الطاف جسکانی کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسے میں موجود ہزاروں کارکنان اور صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ستار بچانی علی پلھ ، ریاض چانڈیو، ناصر۔محمود سومرو، نواز شاہ پادانی و دیگر موجود تھے ڈاکٹر قادر مگسی نے مذید کہا کہ الطاف جسکانی کے 4 بھائی ، 3 بیٹیاں، قومی سفر کے طور پر ہمارے ساتھ شریک ہوئی ہیں جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوگئے ہیں انکا کہنا تھا کہ الطاف جسکانی غریبوں کے گھر کا فرد سمجھا جاتا تھا ہم اس معاملے اطمینان کا اظہار کرتے ہیں ہمارے کارکنان نے شہادتیں دی ہیں، انکا کہنا

تھا کہ اسلم رند جیسا بیٹا کوئی سندھی ماں پیدانہیں کرسکتی شاید اسلم رندنے اپنے ماں کا دودھ نہیں پیا اگر اسلم نے پیا ہوتا تو اسلم رند کبھی بھی الطاف جسکانی پر بندوق سیدھی نہیں کرتا انکا کہنا تھا کہ الطاف کو قتل کرنے کی سازش کرنیوالی قوتیں سمجھتی ہیں کہ ایک سندھی کے کندھے پر بندوق رکھ کر الطاف کو قتل کرائیں گے اور خود بچ جائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ الطاف کو قتل ہوئے 40 دن بیت چکے ہیں مگر قاتل آزاد گھوم رہے ہیں لیکن ہمیں اطمینان جب ہو گا جب اسلم رند، بھولو خانزادہ، معشوق رند،۔قانون کے کٹہرے میں آئیں گے اسکے بعد ہم مطمئن ہوں گے ہم الطاف کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں