امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ حامیوں کے مظاہرے، حامیوں اور مخالفین کا سامنا ہونے پر مختلف مقامات پر جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں 4 افراد چاقو حملے میں زخمی جبکہ ایک شخص گولی کا نشانہ بنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حامیوں نے واشنگٹن سمیت امریکا کے مختلف حصوں میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے، رات گئے کچھ مقامات پر ٹرمپ حامیوں اور مخالفین کا سامنا ہونے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
واشنگٹن ڈاؤن ٹاؤن میں حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہونے پر پولیس نےمظاہرین پر مرچوں کا اسپرے کیا۔
واشنگٹن پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اولمپیا کے علاقے میں جھڑپوں کے بعد فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک جھڑپوں میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔









