امریکا افغان عوام کیساتھ کھڑا ہے، زلمےخلیل زاد

181

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے لہٰذا افغان حکومت اور طالبان جلدازجلد سیاسی معاہدےپر پہنچیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں جاری حالیہ تشدد کی بڑی لہر کی مذمت کرتے ہیں۔

زلمےخلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کرنے والوں کا مقصد تشدد کے خاتمے کے عزم کو نقصان پہنچانا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد کو استعمال کرنے والے خوشحال افغانستان سے متعلق اختلاف رائے پھیلانا چاہتے ہیں۔

زلمےخلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں تمام فریقین تشدد میں کمی اور فوری جنگ بندی کریں، افغان فریقین ملکر، بین الاقوامی حمایت کے ساتھ اسلحہ اور بارودی سرنگوں کی لعنت سے نمٹیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لہٰذا افغان حکومت اور طالبان عوام کے مطالبات کا احترام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں