امریکا میں سیاہ فام شخص کو سزائے موت دے دی گئی

150

امریکی انتظامیہ نے انڈیانا میں 48 سالہ سیاہ فام شخص کو سزائے موت دے دی، یہ صدر ٹرمپ کے دور صدارت کی 13ویں اور آخری سزائے موت ہے۔

امریکا میں 48 سالہ سیاہ فام ڈسٹن جان ہگس (Dustin John Higgs) کو سزائے موت دی گئی ہے جسے 2001 میں تین خواتین کے اغوا اور قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

کچھ دن بعد نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں جو سزائے موت کے مخالف ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ سال جولائی میں وفاقی سطح پر سزائے موت پر دوبارہ عمل درآمد شروع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں