امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی قرنطینہ مدت میں کمی

165

امریکا کے ڈزیز کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تنہائی اختیار کرنے کی مدت میں کمی کر دی۔

سی ڈی سی کے مطابق کورونا وائرس منتقلی کے خطرات کم کرنے کے لیے 14 روز کا قرنطینہ بہترین طریقہ ہے تاہم ایسے متاثرہ افراد جن میں کوئی علامات ظاہر نہ ہوں وہ 10 روز بعد اور جن میں علامات ظاہر نہ ہوں اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آجائے وہ لوگ قرنطینہ سے 7 روز بعد باہر آسکتے ہیں۔

ڈزیز کنٹرول سینٹر نے اس سے پہلے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے 14 روز کا قرنطینہ تجویز کیا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں