امریکی ایوان نمائندگان نے بھنگ پر وفاقی ممانعت کے خاتمے کا تاریخی بل منظور کرلیا۔ جس کے تحت بھنگ کو کنٹرول شدہ مادہ اشیاء کی فہرست سے ہٹادیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے کئی گھنٹوں کی بحث کے بعد بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ 228 اراکین نے اس کے حق میں، جبکہ 164 اراکین نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
تاہم بل کا ابھی سینٹ سے پاس ہونا باقی ہے۔ جہاں ری پبلکنز کی اکثریت ہونے کے باعث اس کی منظوری کا امکان کم ہے۔
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسداد منشیات نے بدھ کے روز بھنگ کو شیڈول IV سے ہٹانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی سفارش کو قبول کرلیا تھا۔ جس کے تحت اسے پہلے سے کم خطرناک قرار دے کر اس کی درجہ بندی کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس اقدام سے ممکنہ طور پر بیماریوں کے علاج کے طور پر اس کے استعمال کی مزید تحقیق کی راہ ہموار ہوگی۔









